Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی

لاہور:پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی، دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کا یہ جولائی 2025ء کے بعد بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا ، گزشتہ برس کی ٹی20 سیریز بنگلادیش نے جیتی تھی۔اس سے قبل مئی اور جون 2025ء میں بنگلادیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، یہ سیریز پاکستان نے سلمان علی آغا کی قیادت میں 3-0 سے جیتی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *