Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر داخلہ کا الیکٹرک بس سروس کو روات تک توسیع دینے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر داخلہ کا الیکٹرک بس سروس کو روات تک توسیع دینے کا اعلان

یومیہ مسافر ڈھائی لاکھ تک لے جانے کا ہدف،جدید ڈپو، چارجنگ سینٹر کا افتتاح 21روٹس پر بسیں چل رہیں، پنڈی اسلام آبادٹرین سروس بحال کرینگے:محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد بس سروس کو روا ت تک توسیع دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 25ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ تک لے جانے کا بڑا ہدف رکھا گیا۔ وزیر داخلہ نے الیکٹرک بسوں کے جدید ڈپو اور چارجنگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا، افتتاحی تقریب کے دوران متعلقہ حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپو میں 64چارجرز لگانے کی گنجائش ہے، جن میں سے 50نصب ہو چکے ہیں اور بقیہ 14جلد لگا دئیے جائیں گے۔ ایک چارجر محض دو گھنٹے میں دو بسیں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد کے 21مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں اور اس پورے سسٹم کو گوگل کے ساتھ انٹیگریٹ کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو آسانی ہو، انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرک بس سروس کو اب روات تک توسیع دی جا رہی ہے طلبا و طالبات کے روٹس کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیرداخلہ نے کہا پنڈی، اسلام آباد ریلوے سروس بحال کی جا رہی ہے، ایچ آئی ٹی پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مقامی تیاری شروع کرنے جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *