Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:’ایک قوم، ایک شناخت‘ کے تصور کی عملی تعبیر تکمیل کو پہنچ گئی، قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں اہم ترامیم کا حکومتی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ترامیم S.R.O. 330(I)/2026 اور 331(I)/2026 کے ذریعے گزٹ آف پاکستان میں شائع کر دی گئی، قواعد میں کیو آر کوڈ کو باقاعدہ سکیورٹی اور تصدیقی فیچر کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی، کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہوگی۔اِسی طرح ’ کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر‘ مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابلِ استعمال ہو گا، مختلف اقسام کے قومی شناختی کارڈز کی جگہ یکساں نوعیت کا کارڈ جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔دوسری جانب ڈیجیٹل تصدیق اور اینٹی فراڈ نظام مزید مضبوط ہوگا اور کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی، فنگر پرنٹس اور آئرس سکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا۔ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو عمر بھر کے لیے مؤثر سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت دی گئی ہے اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے کارڈ پر مخصوص عبارت درج کرنا لازمی قرار دیا گیا۔
علاوہ ازیں سمارٹ شناختی کارڈز کے نئے نمونے متعارف، کیو آر کوڈ اور جدید سکیورٹی لے آؤٹ شامل کیا گیا، ترامیم سے قومی ڈیجیٹل آئی ڈی نظام اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *