Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کے بل پر تشویش ہے: ایس ایم تنویر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کے بل پر تشویش ہے: ایس ایم تنویر

اسلام آباد: پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کے بل پر تشویش ہے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ پوری بزنس کمیونٹی میں ٹریڈ بل کے حوالے سے سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری خوف میں مبتلا ہے، تجارتی رکاوٹوں کی وجہ سے کاروباری ماحول پہلے ہی متزلزل ہے، چیمبرز کاروباری برادری کی آخری پناہ گاہ ہیں جہاں وہ آواز اٹھا سکتے ہیں۔پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی قید انڈسٹریل اسٹیٹس، تحصیلوں میں ایس ایم ای کلسٹرز، اور ایکسپورٹ کو نمائندگی سے خارج کر سکتی ہے، ٹی او آرز 2013 میں ردوبدل سے بڑے پیمانے پر حوصلہ شکنی اور مایوسی ہو گی۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی ضلعی سطح کے چیمبرز کو ختم کر دے گی، مجوزہ ترمیم ضلعی معیشتوں کو تباہ کر دے گی، ضلعی چیمبرز مقامی معیشتوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اِس بل کو مسترد کرے، ڈسٹرکٹ چیمبر ختم کرنے سے ایس ایم ایز تباہ ہو جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *