Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈونلڈ ٹرمپ کل سٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈونلڈ ٹرمپ کل سٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی صبح سات بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے جس میں ڈیموکریٹس کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دور صدارت کے اس پہلے خطاب کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ طویل خطاب ہوگا کیونکہ کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اراکین کانگریس سے اس خطاب میں ایران سے مذاکرات اور ان کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ جنگ سے متعلق بات کی جائے گی۔خطاب میں ٹیرف کا دفاع اور معیشت کا ذکر ہوگا، جرائم پر قابو پانے اور غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف کارروائی پر بھی بات کیے جانے کاامکان ہے۔صدر ٹرمپ مختلف امور پر قانون سازی کا بھی تذکرہ کریں گے اور دنیا میں مختلف جنگیں روکنے کا کریڈیٹ لیں گے۔سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت گررہی ہے اور ری پبلکنز کو خدشہ ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کے ہاتھوں کم سے کم ایک ایوان میں شکست کھا جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *