Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خامنہ ای کی روح کیلئے دعا گو ، اللہ ایرانی قوم کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خامنہ ای کی روح کیلئے دعا گو ، اللہ ایرانی قوم کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ ایرانی قوم کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے ، سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *