بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، تقریب سے خطاب
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس خدمت، تحفظ اور عوامی اعتماد کی پہچان ہے، بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جا ری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جوش و جذبے اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جن افسران و جوانوں نے جرائم کی بیخ کنی، عوامی خدمت، بروقت کارروائی اور مو ٔثر تفتیش کے ذریعے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ یقیناً محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔
اسلام آباد پولیس خدمت، تحفظ، عوامی اعتماد کی پہچان، آئی جی

Leave a Reply