Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرینگے :حافظ نعیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرینگے :حافظ نعیم

ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف یہ نقصان صرف ایران کا نہیں پوری امتِ مسلمہ کا ہے :امیرجماعت اسلامی
کراچی:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی اور یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے ، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کھلے عام حملے کئے گئے ہیں، امریکا کی تاریخ ہے اس نے ہمیشہ امن کو پامال کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت کو ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہیے اور ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے ، امریکا کسی کا دوست نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *