تہران، بیروت، واشنگٹن: ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ بھی جنگ میں شامل ہو گیا، اسرائیل پر راکٹ داغ دیئے، جس کے بعد بیروت اور تہران میں دھماکے سنائی دیئے، دوحہ اور دبئی میں آج پھر دھماکے ہوئے ہیں، سعودی آرامکو بھی نشانہ بن گئی، امریکا اسرائیل کے حملوں سے ایران میں اب تک 555 افراد شہید ہو چکے ہیں۔امریکا اور اسرائیل کے ایران پر جارحانہ حملے کے بعد سے خطے میں صورت حال کشیدہ ہے، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی نہ صرف سیاسی و عسکری قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ شہری مقامات پر بھی بم برسائے جا رہے ہیں جبکہ ایران کی طرف خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کی جا رہی ہے، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں برطانیہ بھی مل گیا ہے، اسرائیل نے لبنان پر بھی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ایران میں ہلال احمر کا کہنا ہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک ایران میں 555 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے 130 سے زیادہ شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
لائیو:اسرائیل کے لبنان پر حملے میں 31 شہید، ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار

Leave a Reply