Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر کم، تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر کم، تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 279.46 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 5 ہزار 411 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے سے 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 402 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار420 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 188 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 50 روپے ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *