Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے کل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا بند کمرے میں اجلاس بلا لیا:اعظم نذیر تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے کل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا بند کمرے میں اجلاس بلا لیا:اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کل پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا بند کمرے میں اجلاس بلایا ہے۔اجلاس ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں میں خطے کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی اجلاس میں مدعو کر رہے ہیں۔وزیرقانون کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے معاملے اور سب سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے اس حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی اراکین سے درخواست ہے کہ یہ نازک دور ہے، ایران ہمارا اچھا ہمسایہ ہے، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے بھی برادرانہ ہمارے تعلقات ہیں، ہم سب کو سیاست کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بات کرنی چاہیے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کل سب سے اجلاس میں شریک ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *