Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی جی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس ،سکیورٹی کا جائزہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی جی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس ،سکیورٹی کا جائزہ

مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز، رمضان بازاروں کی سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت
اسلام آباد:انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضو ی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آبادمیں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اجلاس میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا،آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز، رمضان بازاروں اور اہم عوامی مقامات پر سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنائے جائیں، انہوں نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران بھی مساجد اور امام بارگاہوں کی خصوصی سکیورٹی کے احکامات بھی جاری کئے ۔ آئی جی نے افسران کو سحر و افطار کے اوقات میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *