Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر3پیسے ،تولہ سونادس ہزار روپے مزید سستا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر3پیسے ،تولہ سونادس ہزار روپے مزید سستا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی،ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 279.42 پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5172 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 537 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 13900 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 4 روپے ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *