Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا کا تارپیڈ و حملہ،ایرانی بحری جہاز تباہ،87فوجی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا کا تارپیڈ و حملہ،ایرانی بحری جہاز تباہ،87فوجی شہید

جہاز کو بھارت میں جنگی مشقوں کے بعد واپس جاتے ہوئے بحرہند میں سری لنکا کے قریب نشانہ بنایا گیا ، مودی شدید تنقید کی زد میں ، ریاض میں حملے کا نشانہ سی آئی اے سٹیشن تھا ، 160امریکی ہلاک ،اسرائیلی طیارہ بھی مارگرایا :ایران کا دعویٰ اسرائیل کا خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنانے کا اعلان،تہران پر نئے حملے ،17ایرانی جہازوں کو نشانہ بنایا:سینٹ کام ، ایران میں 5دن میں 1045شہید ،ہلاک 4امریکی فوجیوںکی شناخت ظاہر ،اسرائیل کے لبنان پر حملے تیز،11 شہید
تہران: امریکا نے بحرہند میں آبدوزسے حملہ کرکے ایرانی بحری جنگی جہاز تباہ کردیا، جس سے 87افراد شہید اور 32زخمی ہوگئے اور بیسیوں لاپتہ ہیں ،ایران نے بھی اسرائیلی طیارہ مار گرانے اور 160امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے خامنہ ای کے ہرجانشین کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔ امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹا گون میں پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ بحرہند میں ایرانی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے ایرانی جہاز کا نام نہیں لیا۔امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ بحر ہند میں امریکی آبدوز نے تارپیڈو کے ذریعے ایرانی جنگی بحری جہاز ڈبو دیا ہے ،ان کا دعویٰ تھا کہ ایسا دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار ہوا ہے ،مگر یہ درست نہیں۔ 1971 کے دوران پاکستانی آبدوز نے انڈین جہاز آئی این ایس کھکری پر تارپیڈو حملہ کر کے اسے ڈبو دیاتھا۔1982 کی فاکلینڈ جنگ کے دوران جنوبی اٹلانٹک میں برطانوی جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز نے دو ٹائیگر تارپیڈو کے ذریعے ارجنٹائن کے واحد جنگی جہاز جنرل بلگرانو کو غرق کیا تھا۔سری لنکن حکام نے ایرانی جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ڈوبنے والے جہاز پر سوار180میں سے 80 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ 32زخمیوں کوگالے کے ہسپتال منتقل کیاگیا،دیگر لاپتہ ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بحری جہاز گزشتہ روزعلی الصبح بھارت میں ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میلان 2026ء بحری مشق سے واپس جارہاتھاکہ اسے سری لنکاکے قریب بحر ہند میں نشانہ بنایاگیا۔حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ سابق امریکی وزیرِ دفاع کے مشیر ڈگلس میک گریگر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف ممکنہ امداد کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کو ذاتی مفادات کی نذر کیا اور ایران پر حملے سے عین قبل اسرائیل یاترا کی ٹائمنگ نے سنگین سوالات اٹھا دئیے ہیں اوروہ شدیدتنقید کی زد میں ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ مودی کا اصل ہدف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک رسائی اور خوشنودی حاصل کرنا تھا۔ سابق امریکی وزیر دفاع کے مشیر کرنل (ر) میکگریگر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جہاز بھارتی بندرگاہوں پر سامان اتار رہے ہیں اور امریکی بحریہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے ۔بھارتی اپوزیشن نے مودی کے دورے کو خارجہ پالیسی کی ناکامی اور ایران سے بے وفائی کہا ہے ۔کانگریس،کیمونسٹ پارٹی، مقبوضہ کشمیرکے لیڈرز اور سول سوسائٹی نے مودی کی منافقانہ سیاست پرتنقید کی جب کہ اسدالدین اویسی نے سوال اٹھایا کیا مودی کو ممکنہ حملے کی پیشگی اطلاع تھی؟۔امریکی وزارت دفاع کے سابق مشیر ڈگلس نے بھی امریکی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ تنازع کے دوران امریکی بحری جہاز ممکنہ طور پر بھارتی بندرگاہوں سے مستفید ہو رہے ہیں تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی بحریہ کو بھارتی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ واضح رہے امریکی آبدوز کے حملے میں نشانہ بننے والا ایرانی جنگی جہاز بھارتی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا۔دوسر ی طرف امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام )کا کہناہے کہ امریکا نے 17سے زائد ایرانی جہازوں کو یا تو ڈبو دیا ہے یا انہیں نشانہ بنایا ہے ،ایرانی آبدوز بھی تباہ کردی ہے ۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایف 35 جہاز سے تہران میں ایرانی جنگی جہاز ’’یاک 130‘‘کو مار گرایا ہے ۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ابتدائی دو دنوں میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے دارالحکومت تہران چھوڑ دیا ہے ۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری سطح پر آخری رسومات ملتوی کر دی گئی ہیں، منتظمین نے کہا ہے کہ مقام کے تعین تک اس تقریب کو ملتوی کیا جا رہا ہے ،اس حوالے سے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ایرا ن نے بھی 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہلاکتیں ا مریکی اڈوں پر حملوں میں ہوئیں جبکہ تہران میں اسرائیلی طیارہ بھی گرایاگیا اورامریکی اسرائیلی اہداف پر40حملے کئے گئے ،کرمان شہر میں اسرائیلی ڈرون مارگرایا ۔آبنائے ہرمز میں 10آئل ٹینکرزکونشانہ بنایاگیا۔اسرائیل نے تہران پرحملوں کی نئی لہر شروع کرنے کے بعد دعوی ٰکیاہے کہ تہران میں ایرانی طیارہ گرادیا جبکہ اصفہان میں بلیسٹک میزائل تنصیب پر حملے کئے گئے اورآبدوز سمیت کئی بحری جہاز ڈبو دیئے ۔ایران میں 5 دن میں شہدا کی تعداد 1045 ہو گئی۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق راس تنورہ میں ملک کی بڑی آئل ریفائنری کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ،حملے میں ڈرون کا استعمال کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی کارروائیوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت اور عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور اب امریکا ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیسری لہر شروع کرنے جا رہا ہے ۔واشنگٹن میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا،ایران کے میزائلوں،لانچروں کا صفایا کیا جارہا ہے ،ایران اپنے پڑوسیوں ،اتحادیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے ،ایران میں جو لیڈر بننا چاہتے تھے حملوں میں مارے گئے ۔سابق صدر اوباما کی ایران سے جوہری ڈیل بہت بری تھی، پاگل لوگوں کے پاس ایٹم بم ہوتو یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے ،وینزویلا سے تیل کی آمد شروع ہو گئی ہے ۔ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *