Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ ریکارڈ

کراچی:ملکی سرمایہ بازار نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد پہلی مرتبہ 5 لاکھ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ۔اعدادوشمار نیشنل کلیئرنگ کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے جن کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی نے مارکیٹ میں وسعت اور گہرائی دونوں میں اضافہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق فروری2026ء کے دوران 20 ہزار 240 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے جو سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں تیزی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دوسری جانب سہولت اکاؤنٹس کی تعداد 35.96 فیصد اضافے سے 7 ہزار 278 رہی جب کہ نارمل اکاؤنٹس میں 63.88 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کی تعداد 12 ہزار 929 تک پہنچ گئی۔ کارپوریٹ اکاؤنٹس میں بھی معمولی مگر مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی اور 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 33 نئے کارپوریٹ اکاؤنٹس کھولے گئے ۔ اعدادوشمار کے مطابق نئے سرمایہ کاروں میں مردوں کی شرح 87 فیصد جبکہ خواتین کی شرح 13 فیصد رہی،اسکے علاوہ عمر کے اعتبار سے 18 سے 30 سال کے نوجوان سب سے آگے رہے صوبائی سطح پر سب سے زیادہ نئے اکاؤنٹس پنجاب سے کھولے گئے جن کی تعداد 10 ہزار 539 رہی جبکہ سندھ 6 ہزار 332 اکاؤنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اسلام آباد سے ایک ہزار 538،خیبر پختونخوا سے ایک ہزار270، بلوچستان سے 253 اور آزاد کشمیر سے 195نئے اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہوئے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *