Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق (ٹرو پرامس) 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے اہداف پر بھرپور حملے جاری ہیں، ایرانی فورسز کے میزائل اور ڈرون خطے میں امریکی و اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔تل ابیب اور مقبوضہ القدس سمیت کئی اہم اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا، خطے میں امریکا اور اسرائیل کے 7 جدید ریڈار سسٹمز تباہ کر دیئے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی حملوں سے امریکی اور اسرائیلی نگرانی کا نظام ” اندھا“ہوگیا، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت اور بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل میں 100 گھنٹوں سے سائرن بج رہے ہیں،عوام شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، حملوں کی شدت اور دائرہ کار آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ کویت، بحرین اور قطر میں امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، بحر ہند میں امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن اور ایک ڈسٹرائر کو ہدف بنایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *