Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ

تہران، واشنگٹن: امریکی سینیٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کرنے سے روکنے میں ناکام ہو گیا، امریکا اسرائیل نے ایران پر مزید سیکڑوں میزائلوں سے حملہ کر دیا، ایران سے جواب میں اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا، سعودیہ نے مزید کئی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 45 ہوگئی، اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں بھی شدت آ گئی، رہائشی کمپلیکس پر حملہ میں 3 افراد شہید،6 زخمی ہو گئے،،،لبنان میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کی فضا میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دوحہ میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا، میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا جا رہا ہے، قطر کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائل دفاعی نظام نے روک لیےبحرین میں بھی ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی ڈرون آذربائیجان کی حدود میں بھی گر گئے، نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت ڈرون حملے میں متاثر ہو گئی، ایک ڈرون شکرآباد گاؤں کے سکول کے قریب گرا، دو شہری زخمی ہو گئے۔ایرانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران پر اب تک ایک ہزار 332 حملے ہوئے ہیں، حملوں میں636 مختلف مقامات پر بمباری کی گئی۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 105 شہری تنصیبات پر بھی حملے ہوئے، ایرانی ہلال احمر حملوں میں 14 طبی مراکز اور ہلال احمر کی 7 عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکا و اسرائیل نے ایران کے 174 شہروں پر حملے کیے۔لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حماس رہنما شہید ہو گئے، حماس رہنما وسیم العلی اہلیہ سمیت ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔اسرائیل نے حماس رہنما کے گھر پر ڈرون حملہ کیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ہم نے علیحدگی پسندوں کے ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیاا گروہ مغربی سرحد سے ہمارے ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے، وہ امریکی ایما پر ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کے مشن پر تھے۔دوسری جانب عراقی کردستان کے صدر نے ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرد صدر نيجرفان بارزانی کو فون کیا،صدر عراقی کردستان کا کہنا ہے کہ خطہ کردستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا نے ایرانی بحری جنگی جہاز پر حملہ کر کے سنگین جرم کیا، امریکا نے ایرانی بیڑے کو ایرانی ساحل سے تقریباً 2 ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں تباہ کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی بحری جہاز بھارتی بحریہ کا مہمان تھا،جہاز پر تقریباً 130 اہلکار موجود تھے، جہاز کو بغیر کسی پیشگی وارننگ کے نشانہ بنایا گیا، امریکا نے جو خطرناک مثال قائم کی ہے اس پر امریکا پچھتائے گا۔ایران نے ترکیے پر میزائل فائر کرنے کی تردید کر دی، ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ترکیے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ایران نے ترکیہ پر میزائل فائر نہیں کیا۔گزشتہ روز ترکیے نے اپنی فضائی حدود میں ایک میزائل کو انٹرسیپٹ کیا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *