Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی فضائیہ کا سخوئی ایس یو 30 جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی فضائیہ کا سخوئی ایس یو 30 جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا

indian planes

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔انڈین ایئرفورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سخوئی ایس یو 30 طیارہ آسام کے شہر جورہٹ سے پرواز کے بعد مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچا۔بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارے سے آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا تھا، جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔اپنے بیان میں فضائیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سخوئی Su-30MKI دو انجنوں والا ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جسے روسی کمپنی نے تیار کیا ہے، اس میں بھارتی، فرانسیسی اور اسرائیلی ایویونکس اور ہتھیاروں کے نظام شامل ہیں۔اسے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ فضائیہ کے سب سے طاقتور فرنٹ لائن طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *