Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز شریف کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز شریف کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ ساتھ دوسرے برادر خلیجی ممالک پر بعد میں ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو بحران کے تناظر میں تمام خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی سفارتی رابطے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے تمام فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر تمام معاملات کو تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات پر زور دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشین صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *