Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، قلت کا کوئی خدشہ نہیں: حکومتی کمیٹی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، قلت کا کوئی خدشہ نہیں: حکومتی کمیٹی

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، فوری قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔حکومت نے خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث توانائی کی فراہمی پر مسلسل نظر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، حکومتی کمیٹی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، فریٹ اور انشورنس اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تیل کی سپلائی چین سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، حکومتی کمیٹی کل حتمی سفارشات اور جامع عملدرآمد پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی۔کمیٹی نے توانائی کی صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر اجلاس جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور سمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں صوبائی حکومتوں، اوگرا اور دیگر اداروں کے درمیان مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ متبادل سپلائی روٹس اور دوست ممالک سے اضافی تیل کی فراہمی کیلئے رابطے جاری ہیں، حکومت کی ترجیح ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ممکنہ عالمی دباؤ کے باوجود مقامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اجلاس میں توانائی سپلائی کیلئے مختلف ہنگامی اور متبادل منصوبوں، ایل این جی اور ایل پی جی سپلائی چین کی صورتحال اور شیڈول کا جائزہ لیا گیا، ضرورت پڑنے پر ایندھن کے محتاط استعمال کیلئے اقدامات زیر غور آئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *