Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں: سینٹ کام کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں: سینٹ کام کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام ) نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں۔سینٹ کام نے کہا کہ امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کر رہی ہیں، جہاز رانی اور عالمی بحری سلامتی کی حفاظت جاری رہے گی۔اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دعویٰ کیاکہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں میں سرنگیں بچھانے والی 10کشتیوں اور جہازوں کو مکمل تباہ کردیا۔دوسری جانب ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے، ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے کی رپورٹ نہیں، اگر مائنز بچائی ہیں تو فوری طور پر ہٹا دیں، بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو ایران کو خوفناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *