Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا جنگ ختم ہو جائیگی: ٹرمپ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا جنگ ختم ہو جائیگی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا ایران جنگ ختم ہوجائے گی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، جنگ بہت حد تک اپنے اہداف تک پہنچ چکی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور کارروائی منصوبے سے بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق چھ ہفتوں کے اصل منصوبے کے مقابلے میں بھی زیادہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *