Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا و اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوشش ہیں: ایران – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا و اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوشش ہیں: ایران

تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوشش ہیں۔چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران حملے، امریکا کی مذاکرات کو لے کر غیر سنجیدگی ظاہر کرتے ہیں،ایرانی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے سے زہریلا دھواں پھیلا۔انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حملے منظم غنڈہ گردی کی مثال ہیں، امریکا اور اسرائیل صرف ایران نہیں بلکہ عالمی توانائی کے شعبے پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے، امریکا کو عالمی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے، ایران خطے کے عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران کے خلاف عرب ممالک کی سرزمین استعمال ہونا افسوسناک ہے۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران صرف امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *