Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا کوئی آسان ٹاسک نہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ فوری بند ہونی چاہئے۔برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم گلف میں جنگ نہیں چاہتے، جنگ کی وجہ سے گیس، تیل اور فرٹیلائزر کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہمارا مقصد اپنے ریجن کے لوگوں کو محفوظ کرنا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ ایران جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہوگا، جنگ ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ مذاکراتی معاہدہ ضرور ہوگا، عالمی برادری جنگ کے جلد حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کو روسی صدر پیوٹن کے لئے فائدہ مند موقع نہیں بننے دیا جا سکتا، ہمیں اپنے دفاع کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، میں جلد یوکرین کے صدر سے ملاقات کروں گا۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سمندری آمدورفت کی بحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری بند ہونا چاہئے، جنگ کا خاتمہ ہی ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں کو تیزی سے نیچے لانے کا راستہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *