Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر

اسلام آباد: پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی پوری دنیا معترف ہو گئی، ایران نے پاکستان سے اردو میں اظہار تشکر کیا۔پاکستان اپنی متوازن خارجہ پالیسی اورکامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کا بھرپور ساتھ دینے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کاعملی مظاہرہ کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے اس تعاون اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بیک وقت عرب ممالک اور ایران کے ساتھ متوازن بات چیت قائم کر کے بہترین سفارت کاری کا عملی مظاہرہ کیا۔ماہرین کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیان پاکستان کی بہترین سفارت کاری اور خطے میں نمایاں حیثیت کا عکاس ہے۔عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود ایک انتہائی اہم اور مثبت تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی خطے میں برادر ممالک کے درمیان امن کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں جو جنگ کو محدود کرنے میں انتہائی اہم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *