Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست سیریز بنگلادیش کے نام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست سیریز بنگلادیش کے نام

بنگلادیش نے تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 1-2 سے جیت لی ہوم ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے ،سلمان علی آغا نے 106 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی
ڈھاکہ:بنگلادیش نے تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 1-2 سے جیت لی۔ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہوم ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے ۔ اوپننگ بلے باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے ۔ اننگز کے اختتامی لمحاتے میں توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز آف کلر دکھائی دیے ۔ ابتدائی 3 وکٹیں 13 رنز پر گر گئیں۔ صاحزادہ فرحان 6، معاذ صداقت 6 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔عبدالصمد نے 34 اور غازی غوری نے 29 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی کوشش کی۔ لیکن دونوں بالترتیب 67 اور 82 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے ۔ تاہم سلمان علی آغا نے پہلے معاذ مسعود، پھر فہیم اشرف اور اسکے بعد شاہین آفریدی کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کیا۔ سلمان علی آغا نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ معاذ 38 اور شاہین 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بنگلادیش نے میچ 11 رنز سے اپنے نام کر کے تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد 4 وکٹیں لیں جبکہ مستفیض الرحمان نے 3، ناہید رانا نے 2 اور رشد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *