Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران کے جوابی حملے،اسرائیل میں بڑی تباہی:سعودی عرب پر حملوں سے تعلق نہیں:پاسداران انقلاب،مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں تو سرنڈر کر دیں:ٹرمپ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران کے جوابی حملے،اسرائیل میں بڑی تباہی:سعودی عرب پر حملوں سے تعلق نہیں:پاسداران انقلاب،مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں تو سرنڈر کر دیں:ٹرمپ

وسطی اسرائیل میں کئی گاڑیاں تباہ ، آگ بھڑک اٹھی ،امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچا ،فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرونز کی نقل تیار کر کے استعمال کیاجارہا:ایران،دعویٰ بے بنیاد:امریکا سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،قطرکا کئی ایرانی ڈرونز اور میزائل گرانے کا دعویٰ ،ایرانی صوبے اصفہان پر حملوں میں 15افراد شہید ،نیتن یاہو کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرلیا :ایرانی فوج
تہران ،واشنگٹن:ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے ،گزشتہ روز امریکی تنصیبات اور اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا جس میں بڑی تباہی ہوئی ،پاسداران انقلاب نے سعودی عرب پرحملوں سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ امریکا شاہدڈرونز کی کاپی بناکر فالس فلیگ آپریشن کررہاہے ۔امریکی صدر کا کہناہے کہ ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کی شہادت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے اگروہ زندہ ہیں تو سرنڈر کردیں ۔امریکا اور اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں اور گزشتہ روز صوبہ اصفہان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے سلسلے کی 51 ویں کارروائی میں سعودی عرب کے شہر الخرج میں قائم امریکی فوجی اڈے پرمیزائل داغے اورایف تھرٹی فائیو اور ایف سکسٹین لڑاکا طیاروں کے تربیتی مراکز کو ہدف بنایا ۔ایرانی حکام کے مطابق یہ حملہ شہید ابوالقاسم بابائیان اور ان کی اہلیہ کی یاد میں کیا گیا۔اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل میں حملوں سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تل ابیب میں متعدد کلسٹر بموں میں سے ایک کے گرنے سے بیسیوں افراد زخمی ہوئے ۔تل ابیب میں سائرن گونجتے رہے ،کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کچھ مقامات پر آگ لگ گئی اور لوگ افراتفری کا شکار نظر آئے ۔ تل ابیب پر داغے گئے ایرانی میزائل کے ٹکڑے سے امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا تاہم اس وقت سفارتکار کی موجودگی کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں اور اسرائیلی حکام نے نقصان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کچھ ایرانی میزائل آسمان پر ہی پھٹ جاتے ہیں اور ان میں سے چھوٹے چھوٹے کلسٹر بم نکلتے ہیں، ان سے زیادہ نقصان تو نہیں ہوتا لیکن یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں، صوبہ اصفہان کے کئی مقامات پرحملوں میں 15 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ہلاک کرنے کا ارادہ کر لیا گیا ہے اور اگر وہ زندہ ہیں تو انہیں تلاش کر کے ختم کیا جائے گا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں،انہوں نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرونز کی نقل تیار کر کے استعمال کی۔ امریکا نے ایران کے ان دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور امریکاخلیجی ممالک پر ڈرون حملوں میں ملوث ہیں۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اشارہ دیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل خلیجی ممالک پر حملوں کے پیچھے ہو سکتے ہیں اور الزام ایران پر عائد کیا جا رہا ہے جبکہ پاسداران انقلاب نے بھی سعودی عرب پر حملو ں سے اظہار لاتعلقی کیاتھا ۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ تمام ممالک کیلئے کھلی ہے اور واشنگٹن اس اہم راستے کی حفاظت کیلئے چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا ہے ۔ان کا ایک بیان میں کہناتھاکہ امریکا نے خارگ اور ابو موسیٰ کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین سے حملے کئے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *