Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حج پروازوں کا شیڈول تبدیل نہیں کیاجارہا:وزارت مذہبی امور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حج پروازوں کا شیڈول تبدیل نہیں کیاجارہا:وزارت مذہبی امور

عید کے بعد پروازوں،مکہ ، مدینہ رہائش اور مکاتب تفصیلات جاری کی جائیں گی عازمین حج افواہوں پر توجہ نہ دیں اورسرکاری اعلانات پر ہی اعتماد کریں:ترجمان
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور سعودی مقررہ ٹائم فریم کے اندر رہتے ہوئے حج 2026کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ مشرقِ وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں حج پروازوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی، عید الفطر کے فوری بعد حج شیڈول کا اعلان کیا جائے گا جس میں مکہ اور مدینہ میں رہائش، مکاتب اور دیگر مکمل تفصیلات شامل ہوں گی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے مشرقِ وسطٰی کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث حج پروازوں کے شیڈول کی معطلی سے متعلق بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور حج 2026 کے تمام انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اس وقت عازمین حج کے ویزوں کے اجرا اور دیگر ضروری انتظامات کا عمل پوری تندہی کے ساتھ جاری ہے ۔ وزارتِ مذہبی امور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے کہ عازمین کی روانگی سے متعلق تمام مراحل بروقت مکمل ہو سکیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں اور حج سے متعلق معلومات کیلئے صرف وزارتِ مذہبی امور کے جاری کردہ سرکاری اعلانات اور مستند ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *