Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شپنگ لائنز نے جہازوں کی آمد ورفت روک دی،برآمدی آرڈرز متاثر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شپنگ لائنز نے جہازوں کی آمد ورفت روک دی،برآمدی آرڈرز متاثر

کراچی:وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر اور چیئرمین بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ۔مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث شپنگ لائنز نے جہازوں کی آمد و رفت روک دی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی برآمدکنندگان کے کنٹینرز پورٹس پر پھنس گئے ہیں اور برآمدی آرڈرز شدید متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برآمدکنندگان نے اپنے تمام کنٹینرز بروقت پورٹ پر پہنچا دیے تھے مگر جہاز نہ لگنے کے باعث اب ٹرمینل حکام انہیں کنٹینرز واپس منگوانے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کنٹینرز واپس فیکٹریوں میں لانے پڑے تو اس سے بھاری مالی نقصان ہوگا کیونکہ فیکٹری تک واپسی اور دوبارہ پورٹ تک پہنچانے کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ثاقب فیاض مگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر پورٹس پر کم از کم 30 دن کی خصوصی رعایت دی جائے اور ڈیمرج و ڈیٹینشن چارجز مکمل طور پر معاف کیے جائیں تاکہ برآمدکنندگان کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد کارگو جہاز پاکستان کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہی نہیں ہو سکے جبکہ جو جہاز روانگی کے لیے تیار تھے وہ بھی اب خلیجی ممالک کا رخ نہیں کر رہے جس کے نتیجے میں برآمدی کنٹینرز کی بڑی تعداد پورٹ پر ہی پھنس گئی ہے ۔اس سنگین صورتحال پرایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے قائمہ کمیٹی برائے رائس ایکسپورٹرز کے کنوینر رفیق سلیمان کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ خاص طور پر چاول کے برآمدی کنٹینرز شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *