اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال بارے پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں عید کے دنوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 17 مارچ کی شام، رات سے نیا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، 18 سے 20 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 17 سے 20 مارچ تک بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Leave a Reply