Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دیں، ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دیں، ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر

اسلام آباد: عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کے لیے شہری نے ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد کے شہری عبد اللہ شفیق جان نے ذاتی حیثیت میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے چاند کا اعلان جلدی کریں۔درخواست میں کہا گیا کہ چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں، رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کریں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دیا جائے، رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھ کر جلدی اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *