Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرم اور باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ، متعدد خارجی ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرم اور باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ، متعدد خارجی ہلاک

راولپنڈی: پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹرمیں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران متعدد خارجی جہنم واصل جبکہ باقی فرار ہوگئے۔قبل ازیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *