Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس: پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس: پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایندھن کے ذخائر کا جائزہ لیا گیا اور سپلائی کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سپلائی چینز پر سخت نگرانی رکھیں تاکہ ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور صارفین کے مفاد کا تحفظ کیا جا سکے۔اُن کا مزید ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ پٹرولیم اور متعلقہ محکمے مارکیٹ کی صورتحال پر قریبی نظر رکھیں اور رابطہ کاری کے نظام کو مضبوط کریں تاکہ ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی مستحکم رہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *