Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان طالبان رجیم کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن اور من گھڑت پراپیگنڈا بے نقاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان طالبان رجیم کا پاکستان کیخلاف گمراہ کن اور من گھڑت پراپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف گمراہ کن اور من گھڑت پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، عالمی اور افغان میڈیا نے کابل ہسپتال حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کے بعد افغان طالبان ہزیمت چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لینے لگے، افغان میڈیا کے مطابق پاک افواج کی جانب سے فضائی حملہ کے دوران ہلاکتوں اور بڑی تباہی کے نشانات نہیں ملے۔زویہ نیوز، افغان ٹائمز یا کسی اور میڈیا نے بھی کسی برے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی، افغان میڈیا کے مطابق بحالی مرکز کے قریب لگی آگ معمولی نوعیت کی تھی جو ممکنہ طور پر قریبی طالبان فوجی کیمپ پر حملے کے باعث لگی۔اقوام متحدہ نے بھی افغان طالبان کے 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوے کی تصدیق نہیں کی، افغان میڈیا ٹولو کی رپورٹر نے بھی ہسپتال میں موجود عینی شاہدین کے ذریعے افغانی پراپیگنڈا کو آشکار کیا۔عینی شاہد اور افغان میڈیا ٹولو نیوز کے رپورٹر کے مطبق اس وقت کابل سینٹرل ہسپتال میں 15 زخمی زیر علاج ہیں۔عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کے دعوؤں اور زمینی حقائق میں واضح فرق گمراہ کن پروپیگنڈا کا عکاس ہے، افغان طالبان اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے 400 ہلاکتوں کے جھوٹے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *