Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی 45 ملین افراد کو بھوک میں دھکیل سکتی: ورلڈ فوڈ پروگرام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی 45 ملین افراد کو بھوک میں دھکیل سکتی: ورلڈ فوڈ پروگرام

بیجنگ: ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی 45 ملین افراد کو بھوک میں دھکیل سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ خوراک، تیل اور شپنگ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کروڑوں افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ جون تک جاری رہی تو حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔اِسی طرح حالیہ حالات کے پیش نظر مزید 4 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں، عالمی سطح پر بھوک شکار افراد کی تعداد 319 ملین سے تجاوز کر سکتی ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے مزید کہا کہ شدید بھوک کا شکار افراد کی تعداد موجودہ ریکارڈ 31 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *