Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افواج غیر ذمہ دار نہیں،خطرات ختم کرنا پاکستان کا حق:گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افواج غیر ذمہ دار نہیں،خطرات ختم کرنا پاکستان کا حق:گوہر

اچکزئی، علامہ ناصر سے درخواست کی ہے جو سیاسی آپشن ہیں استعمال کریں پاکستان،افغانستان میں گولی نہیں چلنی چاہئے ،علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ تحریک کا اعلان محمود اچکزئی کرینگے تو سب سامنے آجائے گا۔ اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ دنیا میں بھر قیدی اپنے پیاروں سے مل رہے ہیں، ملاقاتوں کو روکنا مجرمانہ فعل ہے ، خطے کی صورتحال اور ملک کے حالات اچھے نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان سے اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشتگردی ختم ہو جائے ،جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اسکو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے ، ہماری افواج غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر تیں ، افغانستان میں دہشتگردی، منشیات، اسلحہ ہے ، ہم 22 مرتبہ ہائیکورٹ گئے لیکن ہر مرتبہ مایوس ہوئے ، اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا الگ مینڈیٹ ہے انہوں نے تحریک چلانی ہے ، دونوں سے درخواست کی کہ آپکے پاس جو سیاسی آپشن ہیں انکو استعمال کریں ، بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان اور افغانستان میں جاری تصادم پر افسوس کا اظہارکرتے کہا دونوں طرف مسلمان ہیں گولی نہیں چلنی چا ہئے ، جج صاحب یہ نہیں پوچھتے کہ بانی کی ملاقاتیں اور بچوں سے بات کیوں بند ہے ؟ ، انکے علاج پر کہا ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام پی ٹی آئی نے تجویز نہیں کیا، ہمارے ڈاکٹرز نے ڈاکٹر خرم سمیت دو ڈاکٹرز کا کہا تھا وہ طبی معائنہ کریں گے تاہم حکومت نے کہا آپ مزید نام دیں،پھر انہوں نے شفا ہسپتال کے ڈاکٹر کا نام دے دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *