Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی مستحکم قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی مستحکم قرار

اسلام آباد : عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی مستحکم ہے۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ ڈیزل کے ذخائر 24 دن جب کہ پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے۔حکام کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ خام تیل کا ایک جہاز کراچی پہنچ گیا، دوسرا چند گھنٹوں میں پہنچے گا، مارچ اور اپریل کیلئے مزید تیل درآمدات کے انتظامات جاری رہے گی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور پریمیم میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہوا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمدی لاگت بڑھنے سے ایل سیز کے حجم اور مالی دباؤ میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک اور بینکوں کو درآمدی فنانسنگ میں سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا، اجلاس میں ایندھن کی مصنوعی قلت روکنے کیلئے سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، کمیٹی نے عید اور فصل کٹائی سیزن کے دوران ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مکمل آپریشنل رہیں گی، قلت کا خدشہ نہیں ہے، اجلاس میں ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے ایندھن ذخائر کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے توانائی سپلائی کے ذرائع متنوع بنانے کیلئے عالمی رابطے تیز کرنے پر غور کیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر بوجھ کم رکھتے ہوئے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ اور سپلائی مانیٹرنگ جاری رکھیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *