Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کیخلاف محاذ کا اعلان کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کیخلاف محاذ کا اعلان کر دیا

کابل: نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی اور جارحیت کیخلاف محاذ کا اعلان کر دیا۔افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے قیام کا اعلان کر دیا، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا قیام طالبان رجیم کی جابرانہ، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے اور رجعت پسند پالیسیوں کا ردعمل ہے۔نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے مطابق افغانستان کے عوام طالبان کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ اپنے لئے کوئی اور راستہ نہیں دیکھتے، افغانستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے پریشان ہے۔نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ اگر سابق سوویت یونین کے خلاف جہاد فرض تھا تو آج طالبان رجیم کے خلاف یہ اس سے بھی زیادہ فرض ہو چکا، افغان طالبان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ غاصب ہیں، انہوں نے افغانستان پر جبراً قبضہ کر رکھا ہے۔نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا کہ افغان سرزمین کے بیٹے اور بیٹیاں اس دہشت گرد گروہ کے چنگل سے اپنے ملک کو بچانے کیلئے تیار ہیں اور کھڑے ہیں، بدقسمتی سے طالبان رجیم مکالمے کے قائل نہیں اور نہ ہی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، یہ تاریکی اور جہالت کا ایک گروہ ہے۔ماہرین کے مطابق نیشنل موبلائز یشن فرنٹ کا یہ رد عمل افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتا ہے، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا خواتین، اقلیتوں اور تعلیم سمیت بنیادی حقوق کا مطالبہ ایک مضبوط عوامی بیانیہ بن چکا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *