Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 6 افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 6 افراد جاں بحق

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے کی مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، حملوں میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یقاع ویلی کے یاہمار اور شامار ٹاؤن پر حملہ کیا، بیروت میں ایک کثیر المنزلہ عمارت پر بھی بمباری کی جس سے عمارت مکمل منہدم ہوگئی، امدادی کارکن عمارت کا ملبہ ہٹانے اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے شہر کے بشورہ علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں یہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کر کے وہاں ایک عمارت کو خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔اسرائیل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے اہداف پر حملے کر رہا ہے، جہاں وزارتِ صحت کے مطابق کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 24 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور متاثرین کی شناخت ’ڈی این اے ٹیسٹنگ کے بعد‘ کی جائے گی۔لبنانی میڈیا کے مطابق 2 مارچ سے لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں 912 افراد شہید جبکہ 2100 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ لبنان چند ہفتے قبل اس تنازع میں اس وقت شامل ہوا جب حزب اللہ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت اور اسرائیل کے بار بار حملوں کے ردِعمل میں اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے شروع کئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *