Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

ڈی آئی خان:خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثہ لکی مروت سے ڈیرہ آتے ہوئے وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں 2 رضا کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ مولانا اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے گر گئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *