Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن استحکام پر زور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن استحکام پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دفتر میں آمد پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک نے شرکت کی۔اس سے قبل اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی، پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔خیال رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے اہم مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *