اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کے چلینجز پر غور کیا گیا، دونوں فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر جامع مشاورت کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت ، قریبی رابطہ کاری پربات ہوگی۔اعلامیے کے مطابق دورہ بدلتی ہوئی علاقائی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
اسحاق ڈار سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply