اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ عبدالعاطی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور مصر نے مختلف شعبے میں تعاون مزید بڑھانے اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ ے۔ فتھدھ ک۔ پاکستان اور مصر کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار نے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جنگ میں مصر کے تعاون کو بھی سراہا۔اس موقع پر صحت کے شعبے میں اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور مصر کا مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق، تجارت کے فروغ پر زور

Leave a Reply