Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور اس کے عالمی معیشت پر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بحران کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان کی ثالثی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 28، 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم کا افتتاح کرنے کے منتظر ہیں۔یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کی اور کہا کہ یورپی یونین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے تمام سفارتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔انتونیو کوسٹا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے برسلز کے دورے کے منتظر ہیں، طے شدہ تاریخوں پر وزیراعظم شہباز شریف کے برسلز میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔وزیراعظم نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئین کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، شہبازشریف نےجی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *