Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی اور ملکی صورتحال پر غور و فکر کے لیے ایوان صدر میں آج پھر پاکستان کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں بڑی بیٹھک ہوگی، صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں آج اہم اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور اہم وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال زیر غور آئے گی، ایران ،امریکہ اسرائیل جنگ اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا صورتحال بھی زیر غور آئے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزراء خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں ملک میں موجود پٹرولیم ذخائر اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا، ممکنہ سمارٹ لاک ڈائون اور دیگر اقدامات پر بھی یریفنگ دی جائے گی۔آج کے اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کی تجاویز پرغور ہوگا، موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو سب سڈی دینے سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *