Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گئی جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں وزراء اعلیٰ ، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر شریک ہیں جس میں خطے کی صورتِ حال اور پاکستان پر اسکے اثرات پر غور کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *