Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید

تہران، واشنگٹن، ریاض: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ 31 ویں روز میں داخل ہو گئی، امریکا اسرائیل نے تبریز میں پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا، تہران اور کرج کے کچھ علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، ایران کے جوابی میزائل حملے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر ہو گیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایک حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، کوئی خطرناک، زہریلا یا آلودگی پھیلانے والا مادہ خارج نہیں ہوا۔پاسداران انقلاب ایران نے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسری کی شہادت کی تصدیق کر دی، اسرائیلی حملوں میں شدید چوٹوں کے باعث علی رضا تنگسری شہید ہو گئے۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع نے علی رضا تنگسری کو ہدف بنانے کا دعوی کیا تھا۔امریکی اسرائیلی حملوں سے ایران میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 76 ہو گئی، 216 بچے اور 250 طلبہ و اساتذہ بھی شامل ہیں، ایک ہزار 767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیلی و امریکی بمباری میں 336 طبی، 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی مراکز بھی تباہ کر دیا۔ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی فوج مسلسل بمباری اور زمینی گولہ باری سے تباہی پھیلا رہی ہے، لبنان میں بھی شہادتیں گیارہ سو سے بڑھ چکی ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ جنگ کے آغاز سے ایرانی حملوں میں اب تک 6 ہزار 8 اسرائیلی زخمی ہوئے، ایرانی میزائل حملوں میں 121 افراد کو شدید چوٹیں آئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 232 افراد زخمی ہوئے، اسرائیل پر ایرانی حملوں میں اب تک 20 سے زائد صہیونی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *