Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، ثالثوں کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں، واقعات کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھنا ضروری ہے، ایران کو دی گئی زیادہ تر تجاویز غیر حقیقی،غیر معقول اور حد سے متجاوز ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہر جگہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا، امید ہے متحدہ عرب امارات ایرانی شہریوں کے ساتھ دور اندیشی سے پیش آئے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لبنان میں ایران کے سفیر بیروت میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، یوکرین تنازع کو امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے جوڑنا تباہ کن غلط فہمی ہے۔خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *