Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ چین انتہائی اہم ہے، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے ہیں، جہازوں کو راستہ دینے پر ایران حکام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر گہرا دکھ ہے، امریکا اور اسرائیل فوجی کارروائیاں روکیں اور فوری جنگ بندی کریں، پانی کے پلانٹس اور جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔چین نے واضح کیا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں، چین خطے میں امن کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین اہم ہے، پاکستان اور چین ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک جنگ کو روکنے اور امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔قبل ازیں چین نے ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کی تھی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا تھا کہ چین پاکستان کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ماؤننگ نے کہا کہ چین اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان سمیت متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر جنگ بندی کو فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جاسکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *