Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں خطے کی موجودہ صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، اور پاکستان کے سفارتی کردار پر تفصیلی گفتگو کی، اور کہا کہ ایران اور امریکا کے حالیہ تنازع میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش وسیع تر علاقائی مفاد میں ہے، اور دونوں فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار قابلِ قدر ہے، یہ ایک نہایت پیچیدہ معاملہ ہے جس میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی عوامل شامل ہیں۔سفیر پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کی سفارتی تاریخ امن کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے اور حالیہ پیشکش بھی خلوصِ نیت پر مبنی ہے، جس میں دیگر علاقائی ممالک کو بھی شامل کیا جا رہا ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے، تاہم سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس میں وقت درکار ہوتا ہے۔رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم حتمی فیصلے متعلقہ فریقین نے خود کرنے ہیں، پاکستان ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *